ہوناور2؍جون (ایس او نیوز) بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ کے لوگوں کی سہولت کے لئے ہوناور تالگوپّا ریلوے لائن فوری طور پر شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹکا رکھشنا ویدیکے ہوناور شاخ کی طرف وزیر ریلوے مسٹر سریش پربھو کو میمورنڈم دیا گیا۔
میمورنڈم میں کہ گیا ہے کہ ہوناور ریاست کا ایک ایسا علاقہ ہے جس میں سب سے زیادہ دیہات موجود ہیں۔یہ ایک تاریخی تجارتی علاقہ ہے۔اس لیے کاروباری مقاصد سے سفر کرنے والوں کے لیے یہاں ٹرین کی مناسب سہولت ضروری ہے۔ہوناور تالگوپا لائن کے لئے ایک عرصے سے مانگ کی جارہی ہے مگر ابھی تک اسے پورا نہیں کیا گیا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ بغیر تاخیر سے اس ریلوے لائن کا کام شروع کیا جائے اور عوام کی مانگ پوری کی جائے۔
میمورنڈم میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ہوناور ریلوے اسٹیشن پر نیتراوتی ایکسپریس اور منگلورو سی ایس ٹی ٹرینوں کو اسٹاپ دینا چاہیے اور منکی ریلوے اسٹیشن پر مستھ گندھا ایکسپریس کو اسٹاپ دینا چاہیے۔